سیاسیات- روسی صدر پیوٹن نےکہا ہے کہ روس کو نیچا دکھانےکی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں۔
کاؤنسل آن انٹرنیشنل ریلیشنز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نےکہا کہ روس کو درجنوں چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنےکی سازش کرنے والے روسی وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔
پیوٹن نےکہا ہےکہ ان ممالک کےلیڈر احمق ہیں کیونکہ کسی بھی دباؤ کے ذریعے روس کو نیچا نہیں دکھایا جاسکتا۔