نومبر 22, 2024

کسی بھی ایٹمی کاروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔ کم جونگ ان

سیاسیات- شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔

کم جونگ اُن نے  ملک کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کا معائنہ کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو روز قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی تھی۔

جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا۔

جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =