نومبر 27, 2024

چین کی نیتن یاہو کو دورے کی دعوت

سیاسیات-اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی طرف سے انہیں دورے کی دعوت دی گئی ہے اور ان کے دفتر نے امریکہ کو اپنے منصوبہ بند دورے کے بارے میں آگاہ بھی کردیا تھا۔ یہ اعلان اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے دوران سامنے آیا ہے، جس کے صدر جو بائیڈن نومبر میں اسرائیل کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد نیتن یاہو کو دورے کے لیے مدعو کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ متوقع دورہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا چین کا چوتھا دورہ ہو گا اور امریکی انتظامیہ کو اس سے ایک ماہ قبل آگاہ کردیا گیا تھا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ نیتن یاہو کا چین کا دورہ کب تک متوقع ہے اور نہ ہی دیگر تفصیلات ابھی تک جاری کی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =