سیاسیات- چین نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے پر 13 امریکی فوجی کمپنیوں اور ان کے ایگزیکٹوز پر پابندیاں لگادیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق چینی پابندیوں کا اعلان امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ایف 16 طیاروں اور ریڈار سسٹم کی سپورٹ کیلئے 385 ملین ڈالرز کے اسپیئر پارٹس کی فروخت کے بعد سامنے آیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت چین اور امریکہ کے تعلقات میں سرخ لکیر ہے۔
چین کی جانب سے پابندیوں کی زد پر آنے والی کمپنیوں میں ٹیلی ڈائن براؤن انجنیئرنگ، برنک ڈرونز انکارپوریشن، شیلڈ اے آی انکارپوریشن کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریپڈ فلائٹ، ریڈ سکس سالیوشنز، سینیکسز انکارپوریشن، فائر اسٹارم لیبز، کریٹوز اَنمینڈ ائیریل سسٹمز، ہیووک اے آئی، نیروز ٹیکنالوجیز، سائبرلکس کارپوریشن، ڈومو ٹیکٹیکل کمیونیکشن اور گروپ ڈبلیو پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کے زد میں آنے والے کمپنیوں میں سے 6 کے چیف ایگزیکٹو افسران کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان پر چین میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے
خبر کے مطابق چینی حکام کی جانب سے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو بھی پابندی کی زد پر آنے والی کمپنیوں اور افراد سے کسی قسم کے لین دین سے روک دیا گیا ہے۔