جولائی 5, 2025

سیاسیات-`انڈین فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے جمعے کو کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران اسلام آباد کو انڈیا کے اہم ٹھکانوں کے بارے میں ’لائیو اِن پُٹس‘ (لمحہ بہ لمحہ معلومات) فراہم کیں۔

انہوں نے ملک کے فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے پر زور دیا۔

ایٹمی طاقت کے حامل ان دو حریفوں نے رواں برس مئی میں چار روزہ لڑائی کے دوران میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں میں سب سے شدید جھڑپ تھی، جس کا آغاز رواں برس اپریل میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہندو سیاحوں پر حملے سے ہوا۔

اس حملے کا الزام نئی دہلی نے اسلام آباد پر عائد کیا، تاہم پاکستان اس میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آیا ہے۔ بعد ازاں دونوں ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے نئی دہلی میں دفاعی صنعت کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس جھڑپ کے دوران انڈیا کو دو دشمنوں کا سامنا تھا، جن میں پاکستان ’سامنے‘ تھا، جب کہ چین نے اسے ’ہر ممکن مدد‘ فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ’جب ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) سطح کی بات چیت ہو رہی تھی تو پاکستان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کا فلاں اہم شعبہ تیار ہے اور ایکشن کے لیے تیار کھڑا ہے۔ اسے چین سے براہ راست معلومات مل رہی تھیں۔‘

راہل سنگھ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ پاکستان کو چین سے لائیو ملنے والی معلومات کے بارے میں انڈیا کو کیسے علم ہوا؟

چین کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے روئٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ سے انڈین فوج کے ڈپٹی چیف کے اس بیان پر ردعمل جاننے کی غرض سے رابطہ کیا، لیکن فوری طور پر کوئی جواب موصول نہ ہو سکا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 22 جون 2025 کو عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان انڈیا جنگ کے دوران مبینہ چینی معاونت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’یہ پاکستان کی جنگ تھی اور یہ جیت میڈ اِن پاکستان تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + sixteen =