نومبر 17, 2024

چین اور سعودی عرب کے درمیان اہم اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط

سیاسیات- چین اور سعودی عرب کے درمیان وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

سعودی دارالحکومت  ریاض میں چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی حکمراں شاہ سلمان کی ملاقات میں دونوں ملکوں نے سعودی وژن 2030 اور چائنا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبوں میں تعاون پر دستخط کیے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔

چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہےکہ چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرکل تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ ریاض میں اہم سربراہی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے جن میں پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال کے اعلیٰ سطحی وفود بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہےکہ چینی صدر شی جن پنگ 2016 کے بعد سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =