دسمبر 29, 2024

پاکستان کے اقدامات امریکہ کیلئے ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے سوا کچھ نہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

سیاسیات- پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ بیان سامنے آگیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکہ کے تحفظات واضح ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے۔

اس سے قبل امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا تھا کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں امریکہ کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو اسے جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکہ کو بھی نشانہ بنانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اقدامات اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ اگر کھل کر بات کی جائے تو پاکستان کے اقدامات کو امریکہ کیلئے ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے سوا کچھ اور سمجھنا مشکل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + eighteen =