جولائی 1, 2024

پارٹی تحفظات کے باوجود جوبائیڈن کا صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار

سیاسیات- ڈیموکریٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات کے باوجود امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر بائیڈن کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے اعلیٰ ڈیموکریٹ قیادت اُنہیں بطور صدارتی اُمیدوار تبدیل کرنے کی بات کرنے لگی ہے۔

مباحثے کےبعد ڈیموکریٹ گروپ میں ہلچل مچی ہوئی تھی تاہم جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔

پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ ان کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے، تاہم بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہی امیدوار رہیں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کوئی ناکڈ ڈاؤن کردے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ وہ نوجوان نہیں مگر دوڑ میں شریک رہیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − six =