سیاسیات۔ امریکی وزارت انصاف نے آج ایک شخص پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ قتل کا یہ منصوبہ ایران نے بنایا تھا جسے ایف بی آئی (FBI) نے ناکام بنا دیا ہے۔
امریکی وزارت انصاف نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ ایک افغان شہری سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا جو ممکنہ طور پر ایران کا ایجنٹ تھا۔ رپورٹ کے مطابق مین ہٹن کی فیڈرل کورٹ میں دائر کی گئی ایک شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ فرہاد شاکری نامی اس افغان شہری کا کہنا ہے کہ ایران نے اُسے گزشتہ ستمبر، میں ٹرمپ کی جاسوسی اور حتی اس کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا تھا۔ اس دعوے کے مطابق قتل کے اس منصوبے میں حصہ لینے کے لئے 2 دیگر افراد کو بھی کام میں لائے گئے جن میں سے ایک ایرانی نژاد امریکی صحافی بھی تھا جسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بہت کم ایسے کھلاڑی ہیں جو ایران کی طرح سے امریکی قومی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق کر سکتے ہوں!
ادھر کینیڈین خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعوی کیا ہے کہ فرہاد شاکری ایران میں موجود ہے!!