اگست 2, 2025

سیاسیات- بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ  خریدنے  میں  عدم  دلچسپی ظاہر کردی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ‘ وہ امریکہ  سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا‘ ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکہ سے بعض اشیاء کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی ساز و سامان کی خریداری شامل نہیں ہے۔

یہ بات قابل غور ہے  کہ رواں  سال کےآغاز  میں نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو  ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر مودی کی جانب سے بھی غور کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ  بھارت ٹرمپ  ٹیرف کے خلاف  فوری طور پر کوئی جوابی اقدام کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی بھارت  امریکہ  کو ناراض کرنا چاہتا ہے، بھارت امریکہ کے ساتھ  دو طرفہ تجارتی بات چیت جاری رکھنے کا بھی خواہش مند ہے۔

جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 بھارتی آئل  ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری گزشتہ ہفتے روکی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی آئل ریفائنریز اور وزارت توانائی نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =