نومبر 18, 2024

وسطی امریکی ریاست کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

سیاسیات- وسطی امریکی ریاست نکاراگوا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو فاشسٹ اور نسل کش قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر امریکی ریاست نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے صیہونی ریاست پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

نکاراگوا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے۔

وسطی امریکی ریاست کی کانگریس نے غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے فلسطین کے بعد لبنان میں بھی فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور ہزارو زخمی ہو چکے ہیں۔

نکارا گوا سے قبل کولمبیا بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − two =