دسمبر 17, 2024

نیتن یاہو کا گولان کی پہاڑیوں پر آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ

سیاسیات- نیتن یاہو نے گولان کی پہاڑیوں پر آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ بنا لیا اور منظوری بھی لے لی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام سے چھینی ہوئی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ بنا لیا.

شام کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے نیتن یاہو نے اسرائیلی حکومت سے منظوری بھی لے لی۔

ادھر شام پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں، صہیونی فوج کی جانب سے شام کی فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، اسلحہ گوداموں پر ایک ہفتے میں 8 سو بار بمباری کی گئی۔

اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر قنیطرہ کا سارا انفرااسٹرکچر تباہ اور تین شامی قصبوں پر بھی قبضہ کر لیا۔

ایرانی فوج کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیل کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شامی علاقوں پر قبضے کی بھاری قیمت چکائیں گے، شام اسرائیلی فوج کا مدفن بنے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × two =