نومبر 23, 2024

نیتن یاہو نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی

سیاسیات- اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بمباری جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 24 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ کرلیا۔

نیتن یاہو نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران فلسطین حامی شخص نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ادھر اقوام متحدہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ جاری رہنے کے عالمی نتائج ہوں گے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + twelve =