نومبر 23, 2024

نیتن یاہو نے حملے کے لئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی

سیاسیات۔  اسرائیلی وزیراعظم ایران کے اسرائیل پر حملوں کا جواب دینے کیلئے اپنی کارروائی کے دوران نشانہ بنانے کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے براہ راست میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔

امریکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اہداف کی تفصیلات فراہم نہی کیں نہ ہی یہ بات واضح کی گئی کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر کو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے ایران نے اسرائیل کی جانب براہ راست 400 بیلسٹک میزائل فائر کردیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے، ہمارے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 8 =