سیاسیات- وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔