ستمبر 18, 2024

موساد نے پیجرز میں انتہائی تباہ کن کیمیائی اور دھماکا خیز مواد پیٹن (PETN) نصب کیا۔ انکشاف

سیاسیات- لبنان میں ہزاروں پیجرز ڈیوائسوں میں ایک ہی وقت میں ہونے والے دھماکوں سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے پیجرز میں پیجرز میں انتہائی تباہ کن کیمیائی اور دھماکا خیز مواد پیٹن (PETN) نصب کیا تھا۔

عرب میڈیا کے دعویٰ کے مطابق پیجرز میں موساد کی جانب سے استعمال کیا گیا دھماکا خیز مواد پیٹن ٹینک شکن میزائل میں لگایا جاتا ہے، اس کیمیائی مواد کا عام سکیورٹی نظام سے پتہ نہیں چلایا جا سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر میں 20 گرام سے کم وزنی دھماکا خیز مواد تھا، کال اور میسج کے ذریعہ دھما کا کیا گیا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ موساد نے پیجرز کی سپلائی چین میں دراندازی کی تھی۔

مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان نے پیجرز چند ماہ پہلے تائیوان سے خریدے تھے، سکیورٹی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیجرز میں لبنان پہنچنے سے پہلے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسے کے مطابق لبنان کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ آیا پیجرز تائیوان سے براہ راست لبنان پہنچے یا کسی تیسرے ملک سے لبنان درآمد کئے گئے۔

ترک میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیجر جدید ترین نظام پر میسج بھیجتا ہے مگر ان میں ہیکنگ ممکن ہے۔

تک میڈیا کے مطابق پیجر ریڈیو فریکوئنسی پر کام کرتے ہیں اور ریڈیو فریکوئنسی کو بیھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

سابق سی آئی آے اہلکار کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی میں کئی مہینے لگے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × two =