نومبر 24, 2024

مقبوضہ گولان میں حملہ، 10 اسرائیلی ہلاک، حزب اللہ کی تردید

سیاسیات- مقبوضہ گولان میں ایک گاؤں مجدل شمس پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ گولان کے گاؤں مجدل شمس پر 40 میزائل فائر کیے گئے تاہم اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائل روکنے میں ناکام رہا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل گرنے کے وقت یہودی آبادکار میونسپلٹی عمارت کے باہر جمع تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ زخمیوں میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد  دی جا رہی ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گولان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس کے مطابق مجدل شمس پر راکٹ حملے حزب اللہ نے کیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 1 =