اپریل 4, 2025

معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکہ کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: روسی صدر پیوٹن

سیاسیات- روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، یوکرین سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کی شرکت میں حرج نہیں ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہاکہ معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیارہیں۔ امریکہ یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف روس کے مفاد میں نہیں بلکہ یوکرین کے مفاد میں ہے۔یوکرین سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کی شرکت میں حرج نہیں۔

اس کے علاوہ روسی صدر نے دفاعی اخراجات نصف کرنے کی ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روس اورامریکہ کا دفاعی اخراجات میں 50، 50 فیصدکٹوتی کرنا اچھا خیال ہے، چین چاہے تو وہ بھی اس میں شامل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یوکرین اپنے وسیع قدرتی وسائل تک امریکی کمپنیوں کو رسائی دے۔

اس کے بدلے میں یوکرین امریکہ سے سکیورٹی کی ضمانتیں حاصل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ وہ اپنے قیمتی وسائل کے حقوق حوالے کر سکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − eight =