سیاسیات- امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کی ال اسد ائیر بیس پر راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔