سیاسیات- فٹبال ورلڈکپ میں مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں۔
فیفا ورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
مراکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقی اور اسلامی ملک کی دوسری ٹیم ہے۔
مراکش کی فتح پر غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور جشن منایا۔
مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں۔
القدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے دمشق گیٹ پلازہ پر مراکش کی جیت کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے چڑھائی کردی اور انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔