ستمبر 20, 2024

مجھے امید ہے کہ ایران انتقامی دھمکی سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ جوبائیڈن

سیاسیات- امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے ایران بدلہ لینے کی دھمکی کے باوجود پیچھے ہٹ جائے گا۔

خبرایجنسی کے دعویٰ کے مطابق ایک  تقریب میں صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران اسرائیل سے بدلہ لینے کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟

صحافیوں کے جواب میں جو بائیڈن نے امید ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ایران پیچھے ہٹ جائے گا لیکن مجھے پتا نہیں‘۔

دوسری جانب امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا امکان ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آج (پیر کے روز) ایران اور اس کی پراکسیز اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیرجوناتھن فنر نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی پوزیشن میں تبدیلی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی اقدامات کا مقصد حملوں کو روکنا، دفاع کرنا اور علاقائی تنازعات سے بچنا ہے، امریکہ اور اسرائیل ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی کشیدگی سے بچنے کیلئے امریکہ، فرانس، برطانیہ، اٹلی اورمصر کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

گزشتہ روز عراقی وزیراعظم سے بات چیت کے میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےعلاقائی کشیدگی کم کرنے، تصادم سے بچنے اور استحکام کیلئے تمام فریقین کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی جبکہ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 5 =