نومبر 24, 2024

لیبیا:سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق

سیاسیات- لیبیا میں آنے والے بدترین سیلاب کی تباہی کاریاں تاحال جاری ہیں اور ایک ہفتے بعد بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرچکی ہے اور سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے شہر درنہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق لیبیا میں 10 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ اور 40 ہزار بے گھر ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لیبیا کو اقوام متحدہ، یورپ، مشرقی وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 3 =