اکتوبر 5, 2024

لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ ایک دشمن ملک ہی رہے گا۔ روس

سیاسیات- برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے اور سر کئیر اسٹارمر کے وزیر اعظم بننے پر روس کی جانب سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوئی خواہش دکھائی نہیں دیتی۔

ترجمان نے کہا کہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ ایک دشمن ملک ہی رہے گا۔

لیبر پارٹی کی جانب سے ہتھیاروں اور رقم کی فراہمی کے ذریعے روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنے کا اظہار کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں حالیہ انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے تحت لیبر پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور کنزرویٹیو پارٹی کا 14 سالہ دور اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =