مارچ 31, 2025

لبنانی حکومت حزب اللہ کو مکمل طور پر غیرمسلح کرنے کی ذمہ دار ہے، امریکہ

سیاسیات۔ مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے نے اسرائیل کی لبنان پر جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ مشرق وسطی میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ تل ابیب کی جانب سے لبنان میں بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود واشنگٹن کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔

امریکہ کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی نمائندے کے نائب، مورگان اورتاگوس نے لبنانی اور صیہونی حکام سے ملاقات کی ہے۔ یہ مذاکرات اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد ہوئے، جس کے بارے میں تل ابیب کا دعوی تھا کہ یہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا جواب تھا، تاہم حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اورتاگوس نے کہا کہ لبنانی حکومت حزب اللہ سمیت تمام مسلح گروہوں کو مکمل طور پر غیرمسلح کرنے کی ذمہ دار ہے۔ امریکہ کو امید ہے کہ لبنانی فوج ایسے حملوں کی روک تھام کرے گی۔

لبنان اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی سرحدی لائن گذشتہ چند ماہ سے شدید کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 12 =