نومبر 23, 2024

قطر میں گرفتار 8 نیوی اہلکاروں کو سزائے موت کا خطرہ ہے۔ انڈین اخبار

سیاسیات- قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو  الزام ثابت ہونے پر سزائے موت ہوسکتی ہے۔

بھارتی بحریہ  کے سابق اہلکاروں کی سزائے موت کا خدشہ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو 30 اگست 2022 کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنےکے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

قطر میں بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمےکی اگلی سماعت 3 مئی کو ہوگی۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتیوں کے علاوہ 2 قطری شہریوں پر بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کے معاملے میں قطری حکام سے رابطے میں ہیں، مقدمے کی پہلی سماعت 29 مارچ کو ہوئی تھی، آئندہ سماعت 3 مئی کو ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو قونصلر  رسائی سے قانونی مدد دے  رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار قطر میں ایک دفاعی کمپنی میں ملازم تھے جنہیں گزشتہ سال اگست میں حراست میں لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان پر قطر کے لیے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام ہے۔

قطری انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہےکہ آبدوز  پروگرام سے متعلق کچھ ’الیکٹرونک کمونیکیشنز‘ پکڑی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =