نومبر 24, 2024

قطری وزیراعظم کی افغانستان میں طالبان سربراہ سے ملاقات

سیاسیات-قطری وزیراعظم کی افغانستان میں طالبان کے سربراہ سے ملاقات، عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12 مئی کو افغانستان کے شہر قندھار میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ شیخ محمد کی جانب سے اخونزادہ سے خواتین کی تعلیم اور نوکریوں پر پابندی ہٹانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کو قطری سفارت کاری کی ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ کابل اور عالمی برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو دونوں رہنماؤں کی ملاقات اور تمام معاملات پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا جبکہ مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے ڈائیلاگ سے بھی آگاہی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے نچلی سطح پر بات چیت کے ذریعےافغانستان میں دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد پابندیاں ختم کروانے اور انسانی حقوق کے بحالی اور افغان طالبان کے علاوہ دیگر گروہوں کو حکومت میں شامل کرنے جیسے اقدامات کی حمایت کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور واشنگٹن میں قطری سفارت خانے کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ طالبان نے بھی ملاقات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 5 =