اپریل 4, 2025

قاسم سلیمانی کے قتل کو عمران خان نے زندگی کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیا تھا۔ ٹرمپ

سیاسیات-امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہےکہ جب ہم نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کیا تھا تو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اس واقعےکو  اپنی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیا تھا۔

ہیوسٹن میں انتخابی ریلی  سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کرکٹ کے بہترین کھلاڑی تھے اور پاکستان کے سربراہ بنے تھے ، انہوں نےکہا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا جب میں نے سنا کہ قاسم سلیمانی کو قتل کردیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ  قاسم سلیمانی کے قتل کی خبر سننے کے بعد میں اپنے دفتر سے گھر چلا گیا تھا جہاں میں ایک ہفتے تک تنہائی میں رہا، یہ میرے ساتھ پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

سابق امریکی صدر کا عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ  وہ کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، وہ خوبصورت آدمی پاکستان کا سربراہ بنا، اس نے کہا میں اپنے دفتر سے چلا گیا تھا اور  ایک ہفتے تک کام نہ کر سکا، وہ میری زندگی کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

One Response

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =