سیاسیات- معروف امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ بھی اسرائیل کے ساتھ شریک ہے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکہ پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہونے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ میں اسرائیل کی لابی بہت مضبوط اور طاقتور ہے تاہم اس کے باوجود سینیٹرز کی بڑی تعداد عوامی رائے کا بھی خیال رکھتی ہے۔
انہوں اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے روزانہ کی بنیاد پر ہتھیار اور مالی مدد فراہم کی ہے۔ امریکہ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے۔ صدارتی انتخابات کے باوجود ہمیں غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ آج غزہ میں انسانی بحران درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اس لئے فوری طور پر جنگ بندی ضروری ہے۔