جولائی 26, 2025

سیاسیات- فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون  کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا۔

فرانسیسی صدر  نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے لکھا کہ ہمیں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، اور غزہ کے عوام کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، غزہ کو محفوظ بنایا جائے اور اس کی تعمیر نو کی جائے اور بالآخر، ہمیں ریاستِ فلسطین قائم کرنا ہوگی۔

میکرون نے کہا کہ فرانسیسی عوام مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ  بطور فرانسیسی شہری، اسرائیلیوں، فلسطینیوں  اور اپنے یورپی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم یہ ثابت کریں کہ امن ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + nineteen =