فروری 10, 2025

غزہ کے لئے ٹرمپ کے یہودی داماد کا نیا منصوبہ

سیاسیات- برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں عالی شان ریسٹورنٹس اور ہوٹل وغیرہ بنانے کی تجویز سب سے پہلے ٹرمپ کے یہودی سرمایہ کار داماد جیرڈ کشنر نے پچھلے سال فروری میں مصری پروفیسر طارق مسعود کو انٹرویو میں دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ  غزہ کا ساحل بہت خوبصورت ہے اور وہاں لگژری ریسٹورنٹ اور ولاز بن جائیں تو دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آئیں گے۔

یاد رہے جیرڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک ہے۔ ان کی کمپنی سربیا اور البانیہ کے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں لگڑری ولاز بنا رہی ہے۔  اب غزہ اس کی نگاہوں کا مرکز بن چکا  ہے۔

اس کی زمین پہ قابض ہو کر وہ اربوں ڈالر کمانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ نیویارک کا ایک اور یہودی رئیل اسٹیٹ ٹائکون سٹیو وٹکوف بھی جیرڈ کا ساتھی  ہے۔ ٹرمپ نے پچھلے ماہ اسے اپنا خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی مقرر کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three − one =