اپریل 1, 2025

غزہ کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی جنگ کی تیاری کررہے ہیں۔ نیتن یاہو

سیاسیات- اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے تل ابیب پر حملے کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ ہم غزہ کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی جنگ کی تیاری کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق انہوں نے جنوبی اسرائیل میں فضائیہ بیس پر دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ جاری ہے لیکن دیگر خطوں میں بھی جنگ کی تیاری کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی ہے۔ یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب تل ابیب کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرز جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایرانی دھمکی کے بعد واضح مؤقف اختیار کیا کہ تہران کی جانب سے حملے کی صورت میں واشنگٹن تل ابیب کا مکمل ساتھ دے گا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’جس کسی نے ہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کو جواب ملے گا، ہم اسرائیل کی سیکیورٹی ضروریات کے لیے تمام تر جنگی انتظامات کررہے ہیں اور یہ دفاعی اور جارحیت نوعیت کی ہیں‘۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + three =