جون 6, 2024

غزہ میں 16 ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، صیہونی دفاعی مبصر کا انکشاف

سیاسیات- صیہونی دفاعی مبصر فائز الدویری نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ بیس دنوں کے اندر صیہونی فوج کو ہونے والے نقصانات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

صیہونی دفاعی مبصر فائز الدویری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 20 دنوں کے اندر غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوجی حکام میڈیا میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور فوجی نقصانات کو چھپاتے ہیں۔

صیہونی چینل 12 نے انکشاف کیا تھا کہ غزہ کی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 12 ہزار فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ فائز الدویری نے اس حوالے سے کہا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اب تک صیہونی فوج کے 16 سے 17 ہزار اہلکار کام آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج نقصانات کے اعداد و شمار میں ان فوجیوں کو شامل نہیں کرتی ہے جو دو ملکی شہریت رکھتے ہیں۔

الدویری نے رفح کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ اگرچہ جھڑپوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج مصری سرحد کے نزدیک سرنگوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − two =