اپریل 7, 2025

غزہ اسپتال پر حملہ، برطانیہ نے بھی اسرائیل کو بے قصور قرار دے دیا

سیاسیات-غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کے خوفناک حملے پر امریکہ کے بعد برطانیہ بھی اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھی اسپتال پر حملے کی ذمہ داری غزہ سے فائر کیے گئے میزائل پر ڈال دی ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ال اہلی اسپتال پر حملہ اسرائیل نے نہیں دوسرے فریق نے کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں غزہ کے ال اہلی اسپتال حملے پر وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا اندازہ ہے کہ دھماکہ میزائل کی وجہ سے ہوا، میزائل غزہ سے اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی غلط رپورٹنگ نے خطے میں منفی اثرات مرتب کیے، خصوصاً امریکہ کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 اکتوبر کو غزہ کے ال اہلی اسپتال پر اسرائیلی حملے سے 800 افراد شہید ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 − 5 =