دسمبر 23, 2024

عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ شامی وزیراعظم

سیاسیات۔ شام کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق شام کے بڑے شہروں حمص، دارہ، حماہ اور حلب کے بعد شامی باغی دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے وزارت داخلہ، دمشق ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے پسپا ہو کر پیچھے ہٹ گئی ہیں جبکہ اگلے ایک ہفتے میں شام کا اقتدار باغیوں کے ہاتھوں میں آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شام کے آرمی چیف جنرل عبدالکریم محمد ابراہیم نے کا کہنا تھا شامی عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھرے، شامی فوج بغاوت پر قابو پانے کے لیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا فوج نے باغیوں پر شدید حملے کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کیا، عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پا لیا جائے گا۔

اب شام کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا بیان بھی سامنے آیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + five =