نومبر 24, 2024

عراق: امریکی ایئربیس پر حملہ، کئی اہلکار زخمی

سیاسیات۔ عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹ حملے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ عین الاسد ائیربیس پر کیا گیا، ائیربیس پر دو کٹیوشا راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک راکٹ بیس کے اندر آکر گرا تھا، حملے میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بیس ہونے والے حملے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + five =