جولائی 7, 2024

طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار

سیاسیات- عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیرملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکہ کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان طالبان نے مزید بتایا کہ افغانستان کی جیل میں اس وقت 2 امریکی شہری قید ہیں اور ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں لیکن اس کے بدلے امریکہ بھی گوانتانا موبے سے افغان قیدیوں کو رہا کرے۔

امریکہ کی جانب سے تاحال اس بات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ترجمان طالبان کی قیادت میں افغان وفد اس وقت دوحہ کے دورے پر ہیں اور افغانستان میں خواتین کے مسائل سمیت اہم امور پر مذاکرات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 4 =