نومبر 23, 2024

طالبان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسانی حقوق کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

سیاسیات- طالبان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسانی حقوق رچرڈ بینیٹ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ بینیٹ افغانستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث تھے، رچرڈ بینیٹ کا افغانستان کا سفر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ یو این نمائندے رچرڈ بینیٹ کو افغانستان میں پروپیگنڈہ پھیلانے کا کام سونپا گیا تھا، رچرڈ بینیٹ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، وہ معمولی معاملات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے تھے، انہیں اب افغانستان آنے کی اجازت نہیں ہے۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ بینیٹ نے رپورٹس میں افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپریل 2022 میں رچرڈ بینیٹ کو افغانستان کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا تھا، رچرڈ بینیٹ کا کام افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزات کی شکل دینا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + eight =