سیاسیات-افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان افغان خواتین کو تاریک مستقبل کی سزا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے طالبان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ خواتین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر عائد پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ناکام رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر طالبان نے پابندی واپس نہ لی تو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔