جون 16, 2024

صیہونی آرمی چیف کی عرب فوجی سربراہوں سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

سیاسیات- ایک امریکی ویب سائٹ نے صیہونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی چار عرب ممالک کے فوجی سربراہوں سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

صیہونی رجیم کے جوائنٹ چیف اسٹاف کے سربراہ “ہرتزی ہالیوی” نے رواں ہفتے بحرین کی میزبانی اور امریکی سینٹکام (CENTCOM) کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا کی نگرانی میں چار عرب ممالک کی افواج کے سینئر کمانڈروں سے ملاقات کی۔

امریکی Axios بیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہ خفیہ ملاقات “علاقائی سیکورٹی تعاون” کا جائزہ لینے کے مقصد سے ہوئی جس میں سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن کی افواج کے کمانڈرز اور صہیونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ “ہترزی ہالیوی” نے شرکت کی۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات غزہ کی جنگ سے متعلق علاقائی حساسیت کی وجہ سے میڈیا کی توجہ سے دور اور پیشگی اعلان کے بغیر ہوئی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملاقات سے امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی زیرنگرانی صیہونی رجیم اور مذکورہ عرب ممالک کے درمیان خفیہ فوجی تعاون کے شواہد ملتے ہیں جب کہ یہ عرب ممالک منافقانہ طرز عمل اپناتے ہوئے عرب عوام اور مسلم رائے عامہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ظاہری طور پر اسرائیل پر کھل کر تنقید کرتے ہیں اور غزہ پر صیہونی رجیم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن درپردہ اسرائیل کے ساتھ نہ صرف پینگیں بڑھاتے ہیں بلکہ غزہ کے بلکتے بچوں اور سسکستی ماوں پر آگ برسانے کے لئے صیہونی درندوں کو فوجی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 18 =