نومبر 24, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کسی ملک کے خلاف نہیں. اعلامیہ جاری

سیاسیات-بھارت کی زیرصدارت ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق رکن ممالک نے سلامتی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، باہمی احترام، دوستی، اچھی ہمسائیگی، امن و مشترکہ ترقی جاری رکھنے اور اعتماد پر مبنی تعمیری بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کسی ملک کے خلاف نہیں، سب سے قریبی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرتی ہے، یوریشین سیکورٹی اور سیاسی گروپنگ کسی دوسری ریاست کے خلاف نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم سب کے ساتھ وسیع تعاون کیلئے کھلی ہے۔

اعلامیے میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے حل جانبداری اور متصادم سوچ سے کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ مدت کی صدارت جمہوریہ قازقستان کو دی گئی ہے اور ایس سی او کا سربراہی اجلاس 2024 میں قازقستان میں ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + seven =