دسمبر 23, 2024

شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر توجہ مرکوز، بشار الاسد کا تمام مناسب چینلز کیلئے تعاقب کیا جائے گا۔ امریکہ

سیاسیات۔ ایک اہم امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے پچھلے ہفتے شام میں روابط اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے نام ظاہر کئے بغیر سینیئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نےعراق کو شام کی بے امنی کی طرف متوجہ نہ ہونے کی ترغیب دی اور یہ بھی کہا کہ شام کی تاریخ شامی لکھیں گے، واشنگٹن سے کوئی بلیو پرنٹ نہیں نکلے گا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اسد سے ان کے زوال کے آخری دنوں میں کوئی پیغام نہیں ملا۔

امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کو شام کے ہتھیاروں کی کھیپ کا علم ہے، امریکہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی محتاط اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہتھیاروں کی کھیپ کسی کے ہاتھ نہ لگے اس کیلئے امریکہ جو کر سکتا ہے وہ کر رہا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ ترک حکام سے بات چیت کرتا رہا ہے، بشار الاسد کا تمام مناسب چینلز کیلئے تعاقب کیا جائے گا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ کی توجہ کا مرکز نیا شام ہے، شام کے باغی رہنما اب تک سب درست باتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی اڈوں کی حیثیت کے بارے میں قیاس آرائی نہیں کی جا سکتی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − four =