دسمبر 22, 2024

شام: تحریر الشام دمشق سے 100 کلومیٹر دور پہنچ گئے

سیاسیات۔ شام میں تحریر الشام نے حمص اور درعا شہر پر بھی قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں تحریر الشام کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور بشار الاسد کی فوج کو مسلسل پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق التحریر الشام کے جنگجو وسطی شہر حمص پر بھی قابض ہو چکے ہیں اور شامی فوج شہر چھوڑ کر جاچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنگجو اب 2011 کے عرب بہار تحریک کے مرکز درعا صوبے میں داخل ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے ایک ڈیل کے تحت پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور انہیں دار الحکومت دمشق تک محفوظ راستہ دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف تحریر الشام کی دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے تو دوسری طرف ہزاروں لوگ نئی خانہ جنگی کے باعث اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر ایرانی قدس فورس کے جنرلز نے شامی علاقوں سے انخلا شروع کردیا ہے جبکہ روسی فوج نے بھی طرطوس پورٹ سے انخلاء کا آغاز کردیا ہے.

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 5 =