نومبر 23, 2024

شامی وفد سعودی عرب پہنچ گیا

سیاسیات- سعودی عرب میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس کی تیاریوں کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے شامی وفد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گیا۔

شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد اور وزیر اطلاعات بطرس الحلاق کے جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔

اس موقع پر شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہم اپنے عرب بھائیوں کو بتانے آئے ہیں کہ ہم ماضی کی طرف نہیں دیکھ رہے بلکہ ہماری نظریں مستقبل پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عرب قوتوں کی توجہ اسرائیل، فلسطین مسئلے اور کلائمٹ چینج کے مسائل سمیت کئی اہم مسائل کی جانب مبذول کروانے اور ان سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں ہونے والا عرب لیگ کا یہ سمٹ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں 32 واں عرب لیگ اجلاس 19 مئی سے شروع ہوگا، طویل عرصے بعد رکنیت بحالی کے بعد شام بھی پہلی مرتبہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =