نومبر 24, 2024

شامی صدر عنقریب چین کا انتہائی اہم دورہ کریں گے

سیاسیات- سفارتی ذرائع کے مطابق شامی صدر اعلی سیاسی اور اقتصادی حکام کے ہمراہ مستقبل قریب میں چین کا انتہائی اہم دورہ کریں گے۔

بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں بھارت سے یورپ تک کوریڈور کی خبریں شائع ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد ملک کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مستقبل قریب میں چین کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے الاخبار کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک اعلی شامی وفد جلد چین کا دورہ کرکے چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

شامی میڈیا کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں بشار الاسد چینی صدر شی چن پنگ کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رواں سال کے اوائل میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد چین کے خطے میں اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کی جانب سے شام کو سفارتی گوشہ نشینی پر مجبور کرنے کی کوششوں کے چین نے شامی حکومت کی مدد کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر ابھرنے اور شام اور عرب ممالک کے درمیان دوستی قائم کرنے پر تاکید کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − nine =