نومبر 24, 2024

سی آئی اے چیف کا خفیہ دورہ یوکرین، روسی جارحیت کے خلاف امریکی عزم کی توثیق

سیاسیات-امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس یوکرین کے خفیہ دورے کے موقع پر صدر زیلنسکی اور خفیہ ادارے کے حکام سے ملاقاتیں، روس کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر زور دیاگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کا خفیہ دورہ یوکرین میڈیا میں بروقت رپورٹ نہ ہو سکا تاہم اب امریکی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر یوکرین جنگ کے آغاز سے  لیکر روٹین میں یوکرین کا دورہ کرتے رہے ہیں جبکہ آخری دورہ جون کے اواخر میں کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ولیم برنس نے یوکرین میں صدر زیلنسکی اور یوکرینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں روسی جارحیت کے خلاف دفاع کیلئے یوکرین کی مدد کے امریکی عزم کی توثیق کی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق ولیم برنس کا یہ دورہ ویگنر گروپ کی بغاوت سے ایک روز قبل ہوا تھا اس لیے  ملاقاتوں میں ویگنر گروپ کی بغاوت سے متعلق گفتگو ملاقاتوں کا موضوع نہیں تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران یوکرینی انٹیلی جنس حکام نے سی آئی اے ڈائریکٹر کو روسی قبضے سے اپنے علاقے چھڑانے کیلئے تیار کی گئی جنگی حکمت عملی اور  رواں برس کے اختتام سے قبل جنگ بندی کیلئے مذاکرات کے آغاز سے متعلق منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 1 =