نومبر 24, 2024

سوئیڈن: قرآن کریم کے بعد بائبل اور تورات کو بھی جلانے کی اجازت

سیاسیات- سوئیڈن میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو بھی جلانے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈش پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو نذر آتش کیا جاسکے گا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔

بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ قرآن کو جلانے کی اجازت دی گئی تو بائبل کے لیے بھی اجازت دی جائے۔  یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔

پولیس نے بائبل اور صحیفہِ تورات کو جلانے کی اجازت حاصل کرنے کے درخواست گزار 30 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔

سوئیڈش پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے آئین میں عوامی اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × two =