سیاسیات- قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا جبکہ سویڈش وزیر داخلہ نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلوان مومیکا کو ایران نے قتل کرایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلوان مومیک نامی شخص نے سوئیڈن میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی اور اس نے 2023 میں قرآن پاک کو نذر آتش بھی کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سلوان مومیکا کو گھر میں فائرنگ کرکے ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسٹاک ہوم کی عدالت نے آج سلوان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا جو اب 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔