نومبر 23, 2024

سعودی وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے

سیاسیات- سعودی وزیر خارجہ علاقائی مسائل پر بات چیت کے لیے بغداد کا دورہ کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔

ایک باخبر ذریعے نے شفق نیوز کو بتایا کہ بن فرحان اپنے دورے کے دوران عراقی حکام سے دوطرفہ تعاون اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے اور باہمی خدشات کو دور کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، حالیہ علاقائی صورت حال میں  استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عراق اور سعودی عرب،  تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی کے تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

سعودی عرب نے عراق میں پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بھی قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2022 تک مشرکہ سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، گزشتہ جولائی میں، عراقی وزارت بجلی اور سعودی وزارت توانائی نے پاور ٹرانمیشن کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک تکنیکی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =