سیاسیات-اہم ترین عرب اسلامی ملک سعودی عرب کی حکومت نے اپنے سیاحتی قوانین و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے افراد (ایل جی بی ٹی) یعنی ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی سیاحت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر چند اپ ڈیٹس کی گئیں ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے قبل سیاحت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر اس طرح کی کوئی اپ ڈیٹ نہیں تھی۔