سیاسیات-سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہےکہ روس کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات سب کے لیے فائدہ مند ہیں۔
ریاض میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے کردار کے بارے میں مذاکراتی سیشن میں سعودی وزیرخارجہ نےکہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے ریاض سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں، ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں جو پوشیدہ نہیں۔
انہوں نےکہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، خلیج تعاون کونسل یوکرینی بحران کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے۔
ایران کے ساتھ تعلقات پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات پر ہمارا مؤقف واضح ہے، تہران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔